وزیراعظم شہباز شریف کی آنکھیں اشک بار

Written by:

وزیراعظم شہباز شریف کی آنکھوں میں اس وقت آنسو چھلک پڑے جب انہیں حکومتی کارکردگی کے حوالے سے یہ رپورٹ پیش کی گئی کہ
ورلڈ بنک سے قرضہ لیکر “مجبوری” میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل کمشنرز کو آلو پیاز کے ریٹ چیک کرنے کیلئے نئی گاڑیاں فراھم کر دی گئی ھیں
اور “مجبوری میں ھی” 6 لاکھ تک ‏تنخواہ لینے والے کی بجلی 1300 یونٹ فری کر دی گئی ھے
جبکہ
ورلڈ بنک کی شرط کیوجہ سے 600 روپے دیہاڑی کمانے والے کیلئے بجلی فی یونٹ 50 روپے کی گئی ھے اور بتایا گیا کہ ھم نے صرف بجلی مہنگی پہ ھی اکتفا نہیں کیا بلکہ صارف کے دادا نے جو ریڈیو استعمال کیا تھا اس پہ بھی ٹیکس لگا دیا گیا۔مزید یہ بھی بتایا گیا کہ ورلڈ بنک سے ملنے والی رقم سے تھر اور چولستان میں بسنے والوں کے لئے مزید ٹوبے بنائے گئے ھیں تاکہ جانور اور انسان مساوات قائم رکھتے ھوئے ایک ھی ٹوبے سے پانی پی سکیں
بلاول بھٹو بار بار شہباز کے آنسو پونچھتے رھے اور کہتے رھے کہ ماموں آپ حوصلہ رکھیں آپ ‏جیسا وزیر اعظم نا کبھی آیا اور نا آئے گا۔
بلاول بھٹو نے شہباز کو کہا کہ اس سے بڑی اور کیا بات ھو کہ تھر اور چولستان کے ٹوبوں پہ انسان اور جانوروں میں بھی آپ نے مساوات قائم رکھی ھے-

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started